اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):صدر آصف علی زرداری سے آئرلینڈ میں پاکستان کی نامزد سفیر مریم مدیحہ آفتاب نے منگل کو ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔صدرِ مملکت نے انہیں تقرری پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے کام کریں گی، خصوصاً ایک مضبوط معاشی شراکت داری کے قیام پر توجہ دیں گی۔ ایوان صدر …
صدر آصف علی زرداری سے آئرلینڈ میں پاکستان کی نامزد سفیر مریم مدیحہ آفتاب کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):صدر آصف علی زرداری سے آئرلینڈ میں پاکستان کی نامزد سفیر مریم مدیحہ آفتاب نے منگل کو ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔صدرِ مملکت نے انہیں تقرری پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے کام کریں گی، خصوصاً ایک مضبوط معاشی شراکت داری کے قیام پر توجہ دیں گی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی، ماحولیاتی تبدیلی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں آئرش سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔آئرلینڈ کی آئندہ سال جولائی سے دسمبر تک یورپی یونین کی صدارت کے حوالے سے صدرِ مملکت نے اعلیٰ سطحی اور پارلیمانی تبادلوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے 1994 میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے آئرلینڈ کے دورے اور حالیہ سینیٹ کے وفد کے دورے کا بھی حوالہ دیا۔آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اجاگر کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے اور ثقافتی سفارتکاری اور میڈیا کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے قریبی رابطے کی ہدایت کی۔








