چیئرمین اوگرا مسرور خان کا انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپس کا دورہ

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مسرور خان نے انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا، پٹرول پمپس کی قانونی حیثیت، لائسنس اور مطلوبہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کی اور پٹرولیم مصنوعات کے دستیاب سٹاک کا بھی معائنہ کیا۔ منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین اوگرا نے ریگولیٹری تقاضوں کی سختی سے تعمیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انفورسمنٹ …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مسرور خان نے انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا، پٹرول پمپس کی قانونی حیثیت، لائسنس اور مطلوبہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کی اور پٹرولیم مصنوعات کے دستیاب سٹاک کا بھی معائنہ کیا۔

منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین اوگرا نے ریگولیٹری تقاضوں کی سختی سے تعمیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام پٹرول پمپس اوگرا کے طے شدہ قواعد، حفاظتی معیارات اور قانونی تقاضوں کے مطابق کام کریں، شفافیت اور صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانا اوگرا کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اوگرا نے اپنے ہیڈ آفس اور علاقائی دفاتر کی انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کرتے ہوئے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں پٹرول پمپس کا جامع معائنہ شروع کر دیا ہے۔اس مہم کا مقصد پٹرول پمپس کی قانونی حیثیت، ضابطہ جاتی تقاضوں کی تکمیل اور اوگرا کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کی تعمیل کرنا ہے۔اوگرا غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی، ضابطہ جاتی پابندیوں پر عملدرآمد اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لئے اس نوعیت کے معائنے باقاعدگی سے جاری رکھے گا۔