لندن۔17دسمبر (اے پی پی):آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پردفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد تاحال برقرار ہےجبکہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ ساتویں نمبر پر ہے۔ای ایس پی این کے مطابق …
آرسنل کی ٹیم انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

مزید خبریں
لندن۔17دسمبر (اے پی پی):آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پردفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد تاحال برقرار ہےجبکہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ ساتویں نمبر پر ہے۔ای ایس پی این کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 36پوائنٹس ہیں اور وہ ای پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم 34 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم 33 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔
دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 34 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے ۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 16،16 میچز کھیل لئے ہیں ۔ آرسنل کی ٹیم 16 میچز کھیل چکی ہے اور گیاراں میچز میں فتح حاصل کی ہے اور وہ سب سے زیادہ 36 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے ۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے بھی 16 میچز کھیلے ہیں جن میں اس کو 11 میچز میں فتح نصیب ہوئی اور وہ 34 پوائنٹس کے ساتھ دوسرےنمبر پر ہے۔
آسٹن ولا کی ٹیم 33 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ چیلسی کی ٹیم نے بھی 16 میچز کھیلے ہیں اور 8میں کامیابی حاصل کی ہے تاہم 28 پوائنٹس کے ساتھ وہ چوتھے نمبرپر ہے۔اسی طرح کرسٹل پیلس ، مانچسٹر یونائیٹڈ ،لیورپول اور سندرلینڈکی ٹیموں کے 26،26 مساوی پوائنٹس ہونے کے ساتھ یہ ٹیمیں بالترتیب پانچویں ، چھٹے ،ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ایورٹن کے 24 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہے۔اسی طرح برائٹن اینڈ ہوو البیون23 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر دسویں نمبر پر ہے ۔
وولور ہیمپٹن کی ٹیم بھی 16 میچز کھیل چکی ہے اور 16 میچز میں سے تاحال کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے ۔واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔








