میڈرڈ۔17دسمبر (اے پی پی):سپینش کوپا ڈیل رے کپ کی دفاعی چیمپئن ایف سی بارسلونا نے سخت مقابلے کے بعد تیسرے درجے کی ٹیم سی ڈی گواڈالاہارا کو 0-2 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو کھیلے گئے اس میچ میں دفاعی چیمپئن بارسلونا کے کوچ ہانسی فلک نے مضبوط ٹیم میدان میں اتاری، جس میں مارکس راشفورڈ …
بارسلونا کی شاندار فتح، کوپا ڈیل رے کے چوتھے راؤنڈ میں داخل

مزید خبریں
میڈرڈ۔17دسمبر (اے پی پی):سپینش کوپا ڈیل رے کپ کی دفاعی چیمپئن ایف سی بارسلونا نے سخت مقابلے کے بعد تیسرے درجے کی ٹیم سی ڈی گواڈالاہارا کو 0-2 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو کھیلے گئے اس میچ میں دفاعی چیمپئن بارسلونا کے کوچ ہانسی فلک نے مضبوط ٹیم میدان میں اتاری، جس میں مارکس راشفورڈ اور لامین یامال شامل تھے، تاہم بارسلونا کو سخت مقابلے کے دوران منظم اور جان لڑانے والی حریف ٹیم گواڈالاہارا کی دفاعی حکمتِ عملی توڑنے میں طویل وقت لگا۔میچ کا پہلا گول 77ویں منٹ میں اس وقت ہوا جب فرینکی ڈی یونگ کے کراس پر اینڈریاس کرسٹینسن نے ہیڈر ڈیفلیکشن کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔
اس برتری کے بعد بارسلونا نے دباؤ برقرار رکھا اور میچ کے آخری لمحات میں مارکس راشفورڈ نے لامین یامال کے شاندار پاس پر گول کر کے فتح کو یقینی بنا دیا۔واضح رہے کہ راشفورڈ اس سے قبل بھی دو بار گول کرنے کے قریب پہنچے تھے، تاہم گواڈالاہارا کے گول کیپر دانی ویسینتے نے شاندار سیوز کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کافی دیر تک مقابلے میں رکھا۔اس کامیابی کے ساتھ ہی بارسلونا نے کوپا ڈیل رے کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، جبکہ گواڈالاہارا بھرپور مزاحمت کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔








