دریاخان۔ 17 دسمبر (اے پی پی):ضلع بھکر کے دو اور سپوتوں نے قومی سطح پر ضلع کا نام روشن کر دیا، ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے دو باصلاحیت نوجوان کھلاڑی اعزاز محمد اقبال اور وسیم اکرم نے پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی میں منعقدہ 35ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ واضح رہے …
دریاخان، ضلع بھکر کے دو نوجوانوں نے ضلع کا نام روشن کردیا

مزید خبریں
دریاخان۔ 17 دسمبر (اے پی پی):ضلع بھکر کے دو اور سپوتوں نے قومی سطح پر ضلع کا نام روشن کر دیا، ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے دو باصلاحیت نوجوان کھلاڑی اعزاز محمد اقبال اور وسیم اکرم نے پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی میں منعقدہ 35ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم اس سے قبل بھی ہانگ کانگ میں منعقدہ چیلنج کپ میں گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں،یہ ان کی مسلسل محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کھیل معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔محمد اقبال اور وسیم اکرم کی اس شاندار کامیابی پر ضلع بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
کھیلوں کے حلقوں، سماجی شخصیات اور عوامی نمائندوں نے دونوں کھلاڑیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیاان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ محنت، لگن اور نظم و ضبط کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا جا سکتا ہے۔








