اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں 16دسمبرکے حوالے سے اہم سمپوزیم کا انعقاد کیاگیا۔سمپوزیم کا موضوع True Perspective; Debunking the Myths of creation of Bangladesh تھا ۔ تقریب سے سابق سینیٹر جاوید جبار، عبداللہ گل اورسابق سفیر افراسیاب مہدی نے خطاب کیا، شرکاء کو بنگلہ دیش کی تخلیق سے متعلق حقائق پر مبنی مفصل ڈاکیومینٹری دکھائی گئی۔ مقررین نے1971 کے حوالے سے پھیلائے گئے جھوٹ کو …
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں 16دسمبرکے حوالے سے سمپوزیم کا انعقاد
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں 16دسمبرکے حوالے سے اہم سمپوزیم کا انعقاد کیاگیا۔سمپوزیم کا موضوع True Perspective; Debunking the Myths of creation of Bangladesh تھا ۔ تقریب سے سابق سینیٹر جاوید جبار، عبداللہ گل اورسابق سفیر افراسیاب مہدی نے خطاب کیا، شرکاء کو بنگلہ دیش کی تخلیق سے متعلق حقائق پر مبنی مفصل ڈاکیومینٹری دکھائی گئی۔
مقررین نے1971 کے حوالے سے پھیلائے گئے جھوٹ کو ٹھوس حقائق کی بنیاد پر گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا۔سینیٹر جاوید جبار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی ہے۔سابق سفیر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں حالیہ تبدیلی دو قومی نظریہ کی عکاس ہے،پاکستان اور بنگلہ دیش دو ہمسایہ بردار اسلامی ممالک ہیں۔
عبداللہ گل نے کہا کہ دوقومی نظریہ کو خلیج بنگال میں ڈبونے والوں کو عبرتناک شکست ہو چکی ہے۔عبداللہ گل نے کہا کہ مکتی باہنی کے پیچھے بھارت کا مکروہ ہاتھ تھا،بھارت کی دہشتگردانہ پالیسیاں پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہیں۔مقررین نے تقریب میں موجود شرکاء کے سوالات کے تسلی بخش اور مفصل جوابات دیئے۔









