ایڈیلیڈ۔17دسمبر (اے پی پی):ایلکس کیری کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنا لئے، ایلکس کیری 106 ، عثمان خواجہ 82 اور فاسٹ بائولر مچل سٹارک ناقابل شکست 33رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچرنے 3،ویل جیکس اور …
ایڈیلیڈٹیسٹ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنا لئے

مزید خبریں
ایڈیلیڈ۔17دسمبر (اے پی پی):ایلکس کیری کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنا لئے، ایلکس کیری 106 ، عثمان خواجہ 82 اور فاسٹ بائولر مچل سٹارک ناقابل شکست 33رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچرنے 3،ویل جیکس اور برائیڈن کارس نے 2،2 جبکہ جوش ٹنگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔بدھ کو ایڈیلیڈ اوول،ایڈیلیڈ میں شروع ہونے والے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلوی ٹیم کا آغاز کچھ خاص نہ تھا جب اس کی پہلی چار وکٹیں 94 کے مجموعی سکور پر گر گئیں۔جیک ویدرالڈ18،ٹراوس ہیڈ 10،مارنس لبوشین 19 اور کیمرون گرین صفر پر آئوٹ ہوگئے۔ عثمان خواجہ پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 82 رنز بناکر ویل جیکس کی گیند پر جوش ٹنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔جوش انگلس 32 رنز بناکر جوش ٹنگ کی گیند کا نشانہ بنے۔
کپتان پیٹ کمنز 13 رنز بنانے کے بعد برائیڈن کارس کی گیند پر اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ایلکس کیری اپنی سنچری سکور کرنے کے بعد 106 کے انفرادی سکور پر ویل جیکس کی گیندپر جیمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز بنالئے تھے۔مچل سٹارک 33رنز بنا کر ناٹ آئوٹ ہیں۔ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچرنے 3،ویل جیکس اور برائیڈن کارس نے 2،2 جبکہ جوش ٹنگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔








