اوپن پولو چمپئن شپ پیٹرنز کپ ، ایف جی /دین اور ایف جی /آسیان کی ٹیمیں فاتح

لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام 14ویں لاہور اوپن پولو چمپئن شپ 2025 پیٹرنز کپ کے دوسرے دن دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں ایف جی /دین اور ایف جی /آسیان کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ اس موقع پر سپانسرز پیٹرنز میں سے نیوایج کیبلز کے ڈائریکٹر عدنان جلیل اعظم، ماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹرز فاروق امین صوفی، صوفی ہارون بن حارث، بلیک ہارس پینٹس کے ڈائریکٹر ابوبکر صدیق، …

لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام 14ویں لاہور اوپن پولو چمپئن شپ 2025 پیٹرنز کپ کے دوسرے دن دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں ایف جی /دین اور ایف جی /آسیان کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ اس موقع پر سپانسرز پیٹرنز میں سے نیوایج کیبلز کے ڈائریکٹر عدنان جلیل اعظم، ماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹرز فاروق امین صوفی، صوفی ہارون بن حارث، بلیک ہارس پینٹس کے ڈائریکٹر ابوبکر صدیق، سیکرٹری لاہور پولو کلب میجر امجد غفور (ر)اور پولو کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

پہلے میچ میں ایف جی /دین نے ریجاس /شیخو کو 5-4 سے ہرا دیا، ایف جی /دین کی طرف سے آغا موسی علی خان نے چار، شیخ محمد رافع نے ایک گول سکور کیا۔ ریجاس /شیخو کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے دو، عثمان عزیز انور اور محب فیصل شہزاد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ د وسرے میچ میں ایف جی /آسیان کی ٹیم نے ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 8-5 سے ہرا دیا۔ ایف جی /آسیان کی طرف سے راجہ میکائل سمیع اور ثاقب خان خاکوانی نے چار چار گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے تین، فاروق امین صوفی اور کرنل عمر منہاس (ر) نے ایک ایک گول سکور کیا۔