آسٹریلیا کے مایہ ناز اسپن بائولر ناتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑ دیا

ایڈیلیڈ ۔18دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے مایہ ناز اسپن بائولر ناتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز کی فہرست میں اپنے ہم وطن فاسٹ بولر گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں ناتھن لیون اپنے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے آسٹریلوی بولر بن …

ایڈیلیڈ ۔18دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے مایہ ناز اسپن بائولر ناتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز کی فہرست میں اپنے ہم وطن فاسٹ بولر گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں ناتھن لیون اپنے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے آسٹریلوی بولر بن گئے۔

ناتھن لیون نے گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑا جن کی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تعداد 563 ہے جبکہ ناتھن لیون کی وکٹوں کی تعداد 564 ہوگئی ہے، انہوں نے بین ڈکٹ کی وکٹ حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز شین وارن کے پاس ہے جنہوں نے 708 وکٹیں حاصل کیں۔ناتھن لیون مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بائولرز کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس فہرست میں سری لنکا کے مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ شین وارن دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن 704 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔بھارت کے انیل کمبلے 619 اور انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ 604 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔