سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ۔فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، قومی انڈر 19 اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہےاور محمد حذیفہ کی جگہ عمر زیب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان انڈر 19 …

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ۔فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، قومی انڈر 19 اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہےاور محمد حذیفہ کی جگہ عمر زیب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان انڈر 19 اسکواڈ میں کپتان فرحان یوسف، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان اور عمر زیب شامل ہیں۔حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

تین ملکی سیریز زمبابوے میں 25 دسمبر سے 6 جنوری تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے شامل ہیں۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹورنامنٹس 50 اوور فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔