ایشز سیریز ، انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لئے

ایڈیلیڈ۔18دسمبر (اے پی پی):ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لئے ۔ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے اور ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھی آسٹریلیا کا پلڑا …

ایڈیلیڈ۔18دسمبر (اے پی پی):ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لئے ۔ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے اور ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھی آسٹریلیا کا پلڑا بھاری رہاجہاں انگلینڈ نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 371 رنز کے جواب میں دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 8 وکٹوں پر 213 رنز بنائے۔

کپتان بین اسٹوکس 45 اور جوفرا آرچر 30 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ہیری بروک 45، بین ڈکٹ 29، جیمی اسمتھ 22، جو روٹ 19، زیک کرولی 9، ول جیکس 6، اولی پوپ 3 اور برائیڈن کارس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ سیریز کا پہلا میچ کھیلنے والے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اسکاٹ بولینڈ اور ناتھن لیون نے 2،2 اور کیمرون گرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ایلکس کیری کے 106

عثمان خواجہ کے 82 اور مچل اسٹارک کے 54 رنز کی بدولت 371 رنز بنائے ۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 5، برائیڈن کارس اور ول جیکس نے 2،2 جبکہ جوش ٹنگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔