لاہور اوپن پولو چمپئن شپ ، ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم نے بلوچستان کی ٹیم کو ہرا دیا

لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام 14ویں لاہور اوپن پولو چمپئن شپ 2025 پیٹرنز کپ کے تیسرے دن کھیلے گئے ایک اہم میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلوچستان کی ٹیم کو ایکسٹر ٹائم میں سڈن ڈیتھ پر 7-6گول سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پولو کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد …

لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام 14ویں لاہور اوپن پولو چمپئن شپ 2025 پیٹرنز کپ کے تیسرے دن کھیلے گئے ایک اہم میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلوچستان کی ٹیم کو ایکسٹر ٹائم میں سڈن ڈیتھ پر 7-6گول سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پولو کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر امجد غفور اور پولو کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ماسٹر پینٹس بلیک نے ٹیم بلوچستان کو 7-6سے ہرایا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے اگناسیو گویرا نے چار، محمد علی ملک نے دو اور سید تراب محمد رضوی نے ایک گول سکور کیا۔ ٹیم بلوچستان کی طرف سے مارکوس ریولوالا نے پانچ جبکہ عمر اسجد ملہی نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروزجمعتہ المبارک تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ بارہ بجے دوسرا ایک بجے اور تیسرا دو بجے ہوگا۔