تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں، انٹرنیشنل کھلاڑی شمائلہ ستار

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):نیٹ بال کی انٹرنیشنل کھلاڑی شمائلہ ستار نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں ، ان پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی …

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):نیٹ بال کی انٹرنیشنل کھلاڑی شمائلہ ستار نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں ، ان پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی دینی چاہئے تاکہ ملک میں دوسرے کھیل بھی ترقی کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شہروں کی نسبت دیہی علاقوں میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،اگر اس ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے حکومت فیڈریشنز کے ساتھ مل کر ٹھوس اقدامات کرے تو یہی ٹیلنٹ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتا ہے تاہم بدقسمتی سے یہ ٹیلنٹ دیہی علاقوں میں وسائل اور سہولیات کی کمی کے باعث ضائع ہو رہا ہے۔

انٹرنیشنل کھلاڑی شمائلہ ستار نے کہا کہ قومی ٹیموں میں کھلاڑیوں کی سلیکشن ایمانداری اور دیانت داری سے کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل والدین اپنے بچوں کو کہتے ہیں کہ کھیلوں میں کیا رکھا ہے ، والدین کی ترجیحات اور خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ ڈاکٹر یا انجینئر بنے اور کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو کہیں ملازمت نہیں ملتی۔ نیشنل گیمز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کراچی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے اور اس پر میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتی ہوں۔