ماؤنٹ مونگانوئی۔19دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 575 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر ڈکلیئر کر دی۔ اوپنر بیٹر ڈیون کونوے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 227 رنز بنائے جس میں 31 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین اننگز ہے۔ ریچن روندرا 72 رنز بنا کر ناٹ …
نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 575 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر ڈکلیئر کر دی

مزید خبریں
ماؤنٹ مونگانوئی۔19دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 575 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر ڈکلیئر کر دی۔ اوپنر بیٹر ڈیون کونوے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 227 رنز بنائے جس میں 31 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین اننگز ہے۔ ریچن روندرا 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز، اینڈرسن فلپس اور جیڈن سیلز نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 110 رنز بنا لیے۔ برینڈن کنگ 55 اور جوہن کیمبل 45 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں بیٹرز نے پراعتماد انداز اپناتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک مضبوط آغاز فراہم کیا۔








