فیصل آباد۔ 19 دسمبر (اے پی پی):ڈین ویٹرنری سائنسز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے آج کا نوجوان صرف سکرین کی حد تک محدود ہو کر رہ گیا ہے اور کھیلوں کے میدان ویرانیت کا سماں پیش کرتے ہیں۔ اس ضمن میں نوجوان نسل کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لئے سپورٹس کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
جامعہ زرعیہ میں تین روزہ ویٹرنری انسٹی ٹیوٹ سپورٹس گالا کا افتتاح

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 19 دسمبر (اے پی پی):ڈین ویٹرنری سائنسز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے آج کا نوجوان صرف سکرین کی حد تک محدود ہو کر رہ گیا ہے اور کھیلوں کے میدان ویرانیت کا سماں پیش کرتے ہیں۔ اس ضمن میں نوجوان نسل کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لئے سپورٹس کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین روزہ ویٹرنری انسٹی ٹیوٹ سپورٹس گالا کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ چند دہائی پہلے تک ملک بھر کے کھیلوں کے میدان کھلاڑیوں سے بھرے ہوتے تھے مگر اب یہ رحجان تنزلی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیلیں نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی وسعت میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ڈاکٹر کاشف سلیمی نے کہا کہ نوجوان نسل میں سپورٹس مین سپرٹ کو رواج دینا ناگزیر ہے تاکہ وہ مشکل حالات میں بھی محنت اور صبر کا دامن نہ چھوڑے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلہ جات یونیورسٹی کی روایت رہے ہیں تاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔اس موقع پر چیئرمین ویٹرنری میڈیکل سوسائٹی ڈاکٹر محمد کاشف سلیمی، ڈاکٹر بلال اسلم، ڈاکٹر سہیل ساجد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
گالا میں پاکستان کی چار ویٹرنری یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں جس میں کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، شطرنج، اتھلیٹکس، باسکٹ بال، لانگ ٹینس، سکوائش و دیگر مقابلہ جات شامل ہیں۔








