دبئی۔19دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان انڈر 19نے دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش انڈر 19 کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ کو 27 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پاکستان انڈر 19 نے ٹاس …
پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

مزید خبریں
دبئی۔19دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان انڈر 19نے دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش انڈر 19 کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ کو 27 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلہ دیشی ٹیم 26.3 اوورز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سمیع النبصیر 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان عزیزالحکیم نے 20 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی طرف سے عبدالسبحان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 20 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور حریف بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔ حذیفہ احسن نے دو جبکہ علی رضا، محمد صیام اور احمد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ عبدالسبحان اس سے قبل بھارت کے خلاف 3 اور متحدہ عرب امارات کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ جواب میں پاکستان انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف بآسانی 16.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 69 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
انہوں نے عثمان خان کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 85 رنز کا اضافہ کیا۔ عثمان خان 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عبد السبحان کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اب پاکستان انڈر 19 ٹیم 21 دسمبر کو ہونے والے فائنل میں روایتی حریف بھارت انڈر 19 سے مقابلہ کرے گی جس نے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا انڈر 19 کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔








