وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا وزارتِ ریلوے کا دورہ،وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے جاری اصلاحاتی اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کو وزارتِ ریلوے کا دورہ کیا جہاں ان کا وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے استقبال کیا۔ دونوں وزرا کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان ریلوے کے امور اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے 2025 میں ریلوے میں کی گئی انقلابی تبدیلیوں اور جدید اصلاحات پر محسن …

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کو وزارتِ ریلوے کا دورہ کیا جہاں ان کا وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے استقبال کیا۔ دونوں وزرا کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان ریلوے کے امور اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے 2025 میں ریلوے میں کی گئی انقلابی تبدیلیوں اور جدید اصلاحات پر محسن نقوی کو بریفنگ دی۔

ملاقات میں مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے، ریلوے کے نظام میں بہتری، سکیورٹی، آپریشنل استعداد میں اضافے اور ادارہ جاتی اصلاحات پر باہمی تعاون کے امور بارے بات چیت کی گئی۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ریلوے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا اور دونوں وزرا نے پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔