اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن (آئی ٹی اے) نے اسلام آباد ویمن ٹینس ٹیم کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جس نے کراچی میں منعقدہ نیشنل گیمز میں اسلام آباد کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔اس گولڈ میڈل کی بدولت اسلام آباد نے نیشنل گیمز میں پہلی مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کیا، جو ٹیم کی شاندار کارکردگی کا مظہر …
اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا ویمن ٹینس ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن (آئی ٹی اے) نے اسلام آباد ویمن ٹینس ٹیم کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جس نے کراچی میں منعقدہ نیشنل گیمز میں اسلام آباد کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔اس گولڈ میڈل کی بدولت اسلام آباد نے نیشنل گیمز میں پہلی مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کیا، جو ٹیم کی شاندار کارکردگی کا مظہر ہے۔
اس تاریخی کامیابی سے وفاقی دارالحکومت میں ٹینس کے فروغ کی توقع کی جا رہی ہے۔ چیئرمین اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن طارق محمود مرتضیٰ اور صدر آئی ٹی اے مجید بشیر نے کھلاڑیوں کی غیرمعمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بالخصوص ماہم آفتاب، شزا ساجد اور شندانہ ربیع کی تعریف کی جنہوں نے واپڈا اور آرمی جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دے کر ٹیم ایونٹ کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ماہم آفتاب نے انفرادی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن رضوان الحق بھی موجود تھے جنہوں نے ٹیم کی شاندار فتح پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
دیگر معزز شخصیات میں اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر محمد عارف قریشی، سیکریٹری آئی ٹی ایس طفیل چیمہ، سینئر ایگزیکٹو نائب صدر حسن بیگ اور احسن زیدی شامل تھے جنہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ پرائیڈ آف پرفارمنس کے حامل حامد الحق اور ڈیوس کپ سٹار ایمان الحق نے بھی اس کامیابی پر ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو میڈلز، شیلڈز اور نقد انعامات دیئے گئے جبکہ ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔








