کینبرا۔23دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)نے 26 دسمبر سے میلبورن میں ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق نوجوان آف سپنر ٹڈ مورفی اور تیز گیندباز جے رچرڈسن کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار سپنر نیتھن لائن اور کپتان پیٹ کمنز کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے …
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں،باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لئے ٹڈ مورفی اور رچرڈسن سکواڈ میں شامل

مزید خبریں
کینبرا۔23دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)نے 26 دسمبر سے میلبورن میں ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں کی ہیں۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق نوجوان آف سپنر ٹڈ مورفی اور تیز گیندباز جے رچرڈسن کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار سپنر نیتھن لائن اور کپتان پیٹ کمنز کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ نیتھن لائن کو تیسرے ٹیسٹ کے دوران ایڈلیڈ میں ہیمسٹرنگ انجری ہوگئی تھی ، جس کے بعد انہیں سرجری کی ضرورت ہے ۔
ٹڈمورفی جو اس سے قبل فروری 2023 میں سری لنکا کے دورے کے دوران آخری بار ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں، اب ان کے لیے اپنے وطن میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا سنہری موقع ہے۔دوسری جانب مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز نے اپنی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد اپنی ذمہ داریوں کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے اس ٹیسٹ میں قیادت سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سٹیو سمتھ کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔اس کے علاوہ، جے رچرڈسن بھی اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں۔
انہیں 2021 کے ایشز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں موقع نہیں ملا تھا، تاہم رواں سال انہوں نے اپنے کندھے کی تیسری سرجری کے بعد فارم میں واپسی کرتے ہوئے انگلینڈ لائنز کے خلاف 5 وکٹوں کی شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لئے آسٹریلوی سکواڈ میں سٹیو سمتھ (کپتان)، سکاؤٹ بولینڈ، ایلکس کیری، برینڈن ڈاگٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین ، ٹڈ مورفی، مائیکل نیسر،جے رچرڈسن، مچل سٹارک، جیک ویترلڈ اور بیو ویب سٹر شامل ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔








