انگلش پریمیئر لیگ،آرسنل کی 12ویں فتح ،ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار

لندن۔23دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-1 گول ہرا دیا،یہ آرسنل کی ای پی ایل میں بارہویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ …

لندن۔23دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-1 گول ہرا دیا،یہ آرسنل کی ای پی ایل میں بارہویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ہل ڈکنسن سٹیڈیم، لیورپول کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ٹاپ ٹیبل ٹیم آرسنل اور ایورٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں آرسنل کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔آرسنل کی جانب سےوکٹر گیوکرس نے فیصلہ کن گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔یہ آرسنل کی ای پی ایل میں بارہویں فتح ہے اور وہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔

میچ میں ایورٹن کی ٹیم کوئی گول سکور نہیں کر پائی ۔ واضح رہے کہ آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم 37 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم 36 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔