مینزبگ بیش لیگ ، میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں 26 دسمبر کو پنجہ آزمائی کریں گی

سڈنی۔23دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 15 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں دو دن آرام کے بعد 26 دسمبر کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا گیارہواں میچ میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان سڈنی کرکٹ گرائونڈ، سڈنی …

سڈنی۔23دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 15 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں دو دن آرام کے بعد 26 دسمبر کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا گیارہواں میچ میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان سڈنی کرکٹ گرائونڈ، سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

میلبورن سٹارز کو مارکس سٹوئنس لیڈ کریں گے میلبورن سٹارز کو پاکستانی فاسٹ بائولر حارث رائوند کی خدمات حاصل ہوں گی جبکہ سڈنی سکسرز کو موائسز ہنریکس لیڈ کریں گے اور اس کو پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم کی خدمات بھی حاصل ہوگی۔بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔

ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ وارانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،ان میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔