ویلنگٹن۔23دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ کے زیر اہتمام مینز سپر سمیش ٹی۔20کرکٹ ٹورنامنٹ کا 21واں ایڈیشن26 دسمبر بروز جمعہ سے نیوزی لینڈ سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی جن میں آکلینڈ ایسز،کینٹربری کنگز،سنٹرل سٹیگز،ناردرن بریوو،اوٹاگو وولٹس اور ویلنگٹن فائر برڈز کی مردوں کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سنٹرل سٹیگزکی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ …
مینز سپر سمیش ٹی ۔20کرکٹ ٹورنامنٹ 26 دسمبر سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

مزید خبریں
ویلنگٹن۔23دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ کے زیر اہتمام مینز سپر سمیش ٹی۔20کرکٹ ٹورنامنٹ کا 21واں ایڈیشن26 دسمبر بروز جمعہ سے نیوزی لینڈ سے شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی جن میں آکلینڈ ایسز،کینٹربری کنگز،سنٹرل سٹیگز،ناردرن بریوو،اوٹاگو وولٹس اور ویلنگٹن فائر برڈز کی مردوں کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سنٹرل سٹیگزکی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت32میچز کھیلے جائیں گے اور رائونڈروبن اور ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 31جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا ابتدائی میچ ناردرن بریوو اور آکلینڈ ایسزکی ٹیموں کے درمیان سیڈن پارک، ہملٹن کے مقام پر کھیلا جائےگا۔








