میلبورن ۔24دسمبر (اے پی پی):انگلینڈاینڈ ویلز کرکٹ بورڈ(ای سی بی)کے ڈائریکٹر راب کی نے کہا ہے کہ وہ ایشز سیریز کے دوران نووسا میں دئیے گئے وقفے میں کھلاڑیوں کی مبینہ حد سے زیادہ شراب نوشی کی رپورٹس کی تحقیقات کریں گے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ معاملہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد زیرِ بحث آیا، جس میں بین ڈکٹ مبینہ طور پر نشے کی …
نووسا وقفے کے دوران کھلاڑیوں کے مبینہ حد سے زیادہ شراب نوشی پرتحقیقات کی جائیں گی، روب کی

مزید خبریں
میلبورن ۔24دسمبر (اے پی پی):انگلینڈاینڈ ویلز کرکٹ بورڈ(ای سی بی)کے ڈائریکٹر راب کی نے کہا ہے کہ وہ ایشز سیریز کے دوران نووسا میں دئیے گئے وقفے میں کھلاڑیوں کی مبینہ حد سے زیادہ شراب نوشی کی رپورٹس کی تحقیقات کریں گے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق یہ معاملہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد زیرِ بحث آیا، جس میں بین ڈکٹ مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دکھائی دئیے۔
انگلینڈ آسٹریلیا سے دو ٹیسٹ کے بعد 0-2 سے پیچھے تھا۔تمام کھلاڑی نووسا میں موجود تھے، لیکن انگلینڈ کے سابق کھلاڑی اور کرکٹ ڈائریکٹر بھی خود ایک مختلف حصے میں تھے۔ راب کی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) الزامات کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے لیے حد سے زیادہ شراب نوشی ناقابل قبول ہے، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق کھلاڑیوں نے صرف کھانے کے دوران معمولی مشروبات استعمال کیے اور رات گئے باہر نہیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کے گرد سکیورٹی سخت کی گئی ہے اور تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ راب کی کے مطابق وہ شراب نوشی کی ثقافت کے حامی نہیں، البتہ کھانے کے ساتھ ایک آدھ مشروب پر انہیں اعتراض نہیں۔
راب کی نے مڈ سیریز وقفے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مصروف بین الاقوامی شیڈول اور آسٹریلیا جیسے مشکل دوروں کے دباؤ میں کھلاڑیوں کے لیے ذہنی سکون ضروری ہے، تاہم اگر یہ وقفہ حد سے تجاوز کر جائے تو وہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔








