بی بی سی 28 دسمبر کو ’’بیٹل آف دی سیکسز‘‘ براہِ راست نشر کرے گا

لندن۔24دسمبر (اے پی پی):بی بی سی نے بیلا روس کی نامور ٹینس سٹار آریانا سبالینکا اور آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کِیریوس کے درمیان ہونے والا نمائشی ٹینس مقابلہ 'بیٹل آف دی سیکسز' 28 دسمبر کو بی بی سی ون پر براہِ راست دکھانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منفرد مقابلہ دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں دنیائے ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی نمبر ون اور چار مرتبہ کی …

لندن۔24دسمبر (اے پی پی):بی بی سی نے بیلا روس کی نامور ٹینس سٹار آریانا سبالینکا اور آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کِیریوس کے درمیان ہونے والا نمائشی ٹینس مقابلہ ‘بیٹل آف دی سیکسز’ 28 دسمبر کو بی بی سی ون پر براہِ راست دکھانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منفرد مقابلہ دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں دنیائے ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی نمبر ون اور چار مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن آریانا سبالینکا آسٹریلیا کے سابق ومبلڈن فائنلسٹ نک کِیریوس کے مدمقابل ہوں گی۔

27 سالہ بیلاروسی سٹار آریانا سبالینکا گزشتہ دو برسوں سے ویمنز ٹینس مقابلوں سے غالب ہیں اور اب تک دو آسٹریلین اوپن اور دو یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔ دوسری جانب 30 سالہ آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کِیریوس جنہوں نے 2022 میں ومبلڈن فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، گزشتہ طویل انجری کے باعث رواں سال صرف پانچ میچ کھیل سکے ہیں۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ تین سیٹ کے فارمیٹ پر مشتمل ہوگا اور فیصلہ کن صورت میں 10 پوائنٹس کا ٹائی بریک کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے منتظمین ایوالَو کے مطابق اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اوسطاً خواتین کھلاڑی مردوں کے مقابلے میں تقریباً 9 فیصد کم رفتار سے حرکت کرتی ہیں۔ اسی بنا پر آریانا سبالینکا کے کورٹ کا رقبہ 9 فیصد کم کر دیا جائے گا۔ مزید یہ کہ دونوں کھلاڑیوں کو ہر پوائنٹ پر صرف ایک ہی سروس دی جائے گی۔

بی بی سی ون پر نشریات 15:45 جی ایم ٹی سے شروع ہوں گی، جن کی میزبانی معروف سپورٹس پریزیٹر کلیئر بالڈنگ کریں گی جبکہ تبصرے کی ذمہ داری اینڈریو کاٹر نبھائیں گے۔یہ مقابلہ ٹینس شائقین کے لیے سالِ نو سے قبل ایک منفرد اور توجہ کھینچنے والا تماشہ ثابت ہونے کی توقع ہے۔