اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ 28 دسمبر سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر ) وجاہت حسین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور …
53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ 28 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ 28 دسمبر سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر ) وجاہت حسین نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں اور چیمپئن شپ میں مردوں کے 24 اور خواتین کے 21 ایونٹس منعقد ہوں گے۔
چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 27 دسمبر کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








