پریزیڈنٹ کپ کا فائنل میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا، پی سی بی

لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):پریزیڈنٹ کپ کا فائنل میچ پی ٹی وی اور کے آر ایل کے درمیان کل ( جمعرات کو )کھیلا جائے گا۔ پی سی بی میڈیا ریلیز کے مطابق فائنل نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دو بجے شروع ہوگا۔ فاتح ٹیم کو50 لاکھ اور رنرز اپ کو25 لاکھ روپے انعام ملے گا۔ کپتان پی ٹی وی شامل …

لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):پریزیڈنٹ کپ کا فائنل میچ پی ٹی وی اور کے آر ایل کے درمیان کل ( جمعرات کو )کھیلا جائے گا۔ پی سی بی میڈیا ریلیز کے مطابق فائنل نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دو بجے شروع ہوگا۔

فاتح ٹیم کو50 لاکھ اور رنرز اپ کو25 لاکھ روپے انعام ملے گا۔ کپتان پی ٹی وی شامل حسین نے کہا کہ سیمی فائنل کی فتح سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا، فائنل کے لیے تیار ہیں جبکہ کپتان اے آر ایل افتخار احمد نے کہا کہ سیمی فائنل میں ٹیم کے دبائو میں بہتر پرفارم کرنا خوش آئند ہے۔