چٹاگانگ میں پاکستان-بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت سکالرشپ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

چٹا گانگ۔24دسمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے پاکستان-بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں سکالرشپ انٹری ٹیسٹ کامیابی سے منعقد کیا،اس فلیگ شپ اقدام کے تحت حکومتِ پاکستان باصلاحیت بنگلہ دیشی طلبہ کو مکمل طور پر فنڈڈ علامہ محمد اقبال سکالرشپس فراہم کر رہی ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور عوامی روابط …

چٹا گانگ۔24دسمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے پاکستان-بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں سکالرشپ انٹری ٹیسٹ کامیابی سے منعقد کیا،اس فلیگ شپ اقدام کے تحت حکومتِ پاکستان باصلاحیت بنگلہ دیشی طلبہ کو مکمل طور پر فنڈڈ علامہ محمد اقبال سکالرشپس فراہم کر رہی ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

یہ پہلا انٹری ٹیسٹ سدرن یونیورسٹی بنگلہ دیش، چٹاگانگ میں منعقد ہوا ،جس کا مشترکہ طور پر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن، ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی ) اور ڈھاکہ میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے کیا۔انٹری ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں پرجوش اور باصلاحیت طلبہ نے شرکت کی جو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں گہری دلچسپی کا مظہر ہے۔حکام کے مطابق علامہ محمد اقبال سکالرشپ پروگرام نہ صرف تعلیمی مواقع فراہم کر رہا ہے بلکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علمی تبادلے اور باہمی اعتماد کو بھی نئی جہت دے رہا ہے۔

 

مزید خبریں