وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات ، دو طرفہ تجارت، رابطے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے بدھ کو ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائیف نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارت، رابطے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا گیا ۔رانا احسان افضل نے ازبکستان کے دورے کی دعوت پر سفیر کا شکریہ ادا کیا اور تاشقند کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے بدھ کو ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائیف نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارت، رابطے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا گیا ۔رانا احسان افضل نے ازبکستان کے دورے کی دعوت پر سفیر کا شکریہ ادا کیا اور تاشقند کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی ڈھانچہ اور شہری منصوبہ بندی ترقی یافتہ ممالک کے برابر ہے۔

انہوں نے گزشتہ دہائی کے دوران ازبکستان کی مضبوط اقتصادی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ ازبکستان کے سفیر نے معاون خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ازبکستان سٹریٹجک پارٹنر ہیں، مشترکہ اسلامی ورثے، بھائی چارے اور مشترکہ علاقائی مفادات کے پابند ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت کو 2 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کے باہمی مقصد پر زور دیا اور افغانستان کے ٹرانزٹ روٹس بالخصوص طورخم بارڈر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقوں نے وسطی ایشیا، روس اور آذربائیجان سے مجوزہ ریلوے رابطوں کے ذریعے رابطے بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا، ٹرانزٹ ٹائم کو کم کرنے، مال برداری کی لاگت کو کم کرنے اور مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے کی صلاحیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ اس کے علاوہ ازبکستان میں پاکستانی کمپنیوں کی رجسٹریشن اور سہولت کاری سمیت پاکستانی کاروباری اداروں کی شمولیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ، سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایک ٹرانزٹ ہب کے طور پر ازبکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے براہ راست پروازوں کی تعداد میں اضافہ کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔

مزید خبریں