وفاقی آئینی عدالت کا کوئٹہ میں ہونے والے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے حوالے سے حکم امتناع جاری

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ میں ہونے والے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے حوالے سے حکم امتناع جاری کر دیا ۔چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کو کیس کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر بھی شامل تھے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار عبدالقادر کی جانب سے وکیل کامران مرتضی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ میں ہونے والے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے حوالے سے حکم امتناع جاری کر دیا ۔چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کو کیس کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر بھی شامل تھے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار عبدالقادر کی جانب سے وکیل کامران مرتضی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں 2017ء کی مردم شماری کی بنیاد پر کی گئی ہیں جبکہ اب 2023ء کی نئی مردم شماری باضابطہ طور پر نوٹیفائی ہو چکی ہے۔

کامران مرتضی نے عدالت کو بتایا کہ قانون اور آئینی تقاضوں کے مطابق انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کی گئی حلقہ بندیوں کے مطابق ہونے چاہئیں تاکہ عوام کی درست نمائندگی ممکن ہو سکے۔دلائل سننے کے بعد وفاقی آئینی عدالت نے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد پر حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے اور مزید سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔

مزید خبریں