پریزیڈنٹ کپ کا فائنل پی ٹی وی اور کے آر ایل کے درمیان کل کھیلا جائے گا

راولپنڈی۔24دسمبر (اے پی پی):پریزیڈنٹ کپ کا فائنل پی ٹی وی اور کے آر ایل کے درمیان (کل) بروز جمعرات کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ پی ٹی وی کے کپتان شامل حسین نے کہا کہ سیمی فائنل میں کامیابی سے ٹیم کے اعتماد …

راولپنڈی۔24دسمبر (اے پی پی):پریزیڈنٹ کپ کا فائنل پی ٹی وی اور کے آر ایل کے درمیان (کل) بروز جمعرات کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ پی ٹی وی کے کپتان شامل حسین نے کہا کہ سیمی فائنل میں کامیابی سے ٹیم کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور کھلاڑی فائنل کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اہم مواقع پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کا فائدہ فائنل میں بھی ملے گا۔ دوسری جانب کے آر ایل کے کپتان افتخار احمد نے سیمی فائنل میں دباؤ کے باوجود ٹیم کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے مشکل حالات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں بھی شاندار کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔