ریاض ۔25دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی معروف لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے جدہ اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق پہلی پرواز کی روانگی کا جشن منایا گیا۔ سعودی ٹورازم اتھارٹی اور ایئر …
سعودی عرب ،جدہ اور ماسکو کے درمیان فلائی ناس کی براہ راست پروازوں کا آغاز

مزید خبریں
ریاض ۔25دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی معروف لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے جدہ اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق پہلی پرواز کی روانگی کا جشن منایا گیا۔ سعودی ٹورازم اتھارٹی اور ایئر کنیکٹیویٹی پروگرام کے تعاون سے شروع کیے جانے والا یہ روٹ ماسکو کے ساتھ روابط بڑھائے گا۔
یہ اقدام مملکت کی سٹرٹییجک اہمیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدہ ایئرپورٹس کمپنی کے ٹریولنگ آپشن کو وسیع کرنے اور ایئرٹریفک ریونیو میں اضافے کے ہدف کو سپورٹ کرتا ہے۔یاد رہے فلائی ناس نے اگست میں ماسکو اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کیا تھا۔








