جاپان کا سمندر کی تہہ سے نایاب معدنیات نکالنے کی منصوبے کا اعلان

ٹوکیو ۔25دسمبر (اے پی پی):جاپان کے منامی توری جزیرے کے ساحلی علاقے میں گہرے سمندر کی تہہ سے نایاب معدنیات سے بھرپور کیچڑ نکالنے کی آزمائشی کان کنی کرے گا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق منامی توری جزیرہ ٹوکیو سے تقریباً 1900 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ کان کنی کا عمل 11 جنوری سے 14 فروری تک جاری رہے گا۔یہ اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی آزمائشی کان …

ٹوکیو ۔25دسمبر (اے پی پی):جاپان کے منامی توری جزیرے کے ساحلی علاقے میں گہرے سمندر کی تہہ سے نایاب معدنیات سے بھرپور کیچڑ نکالنے کی آزمائشی کان کنی کرے گا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق منامی توری جزیرہ ٹوکیو سے تقریباً 1900 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

کان کنی کا عمل 11 جنوری سے 14 فروری تک جاری رہے گا۔یہ اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی آزمائشی کان کنی ہوگی جس میں تقریباً چھ ہزار میٹر گہرائی سے نایاب معدنیات سے بھرپور کیچڑ کو سمندر کی تہہ سے جہاز تک منتقل کیا جائے گا۔

کابینہ آفس کے جدید سمندری تقریاتی ملکی پلیٹ فارم کے پروگرام ڈائریکٹر شوئیچی ایشی نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا ایک مقصد یہ ہے کہ ملکی سطح پر پیدا ہونے والی نایاب معدنیات کی سپلائی چین قائم کی جا سکے تاکہ صنعت کے لیے ضروری معدنیات کی مستقل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔جاپانی حکومت سمندری اور معاشی تحفظ کو مضبوط بنانے کی وسیع تر کوششوں کے تحت اس قومی منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔

ابھی تک پیداوار کا کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا، لیکن اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو فروری 2027 میں وسیع پیمانے پر کان کنی کا تجربہ کیا جائے گا۔پروگرام ڈائریکٹر شوئیچی ایشی کے مطابق حکومت کے تعاون سے چلنے والے اس منصوبے پر 2018 سے اب تک تقریباً 256 ملین ڈالرخرچ ہو چکے ہیں، تاہم معدنی ذخائر کی اندازاً مقدار ظاہر نہیں کی گئی۔

مزید خبریں