اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرسمس کے پرمسرت اور بابرکت موقع پر دنیا بھر بالخصوص پاکستان کی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم حضرت عیسیٰؑ کی زندگی اور تعلیمات کو یاد کرتے اور ان کا جشن مناتے ہیں، جن کا محبت، امن، ہمدردی اور اتحاد …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کرسمس کے موقع پر دنیا بھر بالخصوص پاکستان کی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرسمس کے پرمسرت اور بابرکت موقع پر دنیا بھر بالخصوص پاکستان کی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی ہے۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم حضرت عیسیٰؑ کی زندگی اور تعلیمات کو یاد کرتے اور ان کا جشن مناتے ہیں، جن کا محبت، امن، ہمدردی اور اتحاد پر مبنی لازوال پیغام آج بھی پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰؑ نے بے لوث خدمت کے اعلیٰ ترین اصولوں کو اپنایا اور اپنی زندگی انسانی مصائب کو کم کرنے اور کمزور طبقات کی بہتری کے لیے وقف کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری ہمارے قومی معاشرے کا ایک اہم اور قابلِ فخر حصہ ہے۔
تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے شعبوں میں ان کی گراں قدر خدمات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کے شانہ بشانہ دی گئی قربانیاں قابلِ تحسین اور ہمارے لیے اجتماعی فخر کا باعث ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار دلوں کو خوشیوں سے بھر دے، ہم آہنگی کے رشتوں کو مضبوط کرے اور سب کے لیے امن، امید اور خوشحالی کا پیغام لائے۔








