ٹویوٹا موٹرز کی عالمی پیداوار میں 5.5 فیصد ، فروخت میں 2.2 فیصد کمی

ٹوکیو۔25دسمبر (اے پی پی):ٹویوٹا موٹرز کی عالمی پیداوار میں رواں سال نومبر کے دوران 5.5 فیصد اور فروخت میں 2.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ شنہوا کے مطابق ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے جمعرات کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ نومبر میں اس کی عالمی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 5.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ تعداد کم ہو کر 8 لاکھ 21 ہزار 723 یونٹس رہ گئی …

ٹوکیو۔25دسمبر (اے پی پی):ٹویوٹا موٹرز کی عالمی پیداوار میں رواں سال نومبر کے دوران 5.5 فیصد اور فروخت میں 2.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ شنہوا کے مطابق ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے جمعرات کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ نومبر میں اس کی عالمی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 5.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ تعداد کم ہو کر 8 لاکھ 21 ہزار 723 یونٹس رہ گئی جو گزشتہ چھ ماہ میں پہلی کمی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی کے مطابق بیرون ملک ٹویوٹا کی پیداوار 3.4 فیصد کمی کے ساتھ 5 لاکھ 63 ہزار 546 گاڑیوں تک محدود رہی جبکہ جاپان میں اندرون ملک پیداوار میں 9.7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی اور یہ 2 لاکھ 58 ہزار 177 یونٹس رہی تاہم امریکا میں ٹویوٹا کی پیداوار میں 9.0 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1 لاکھ 7 ہزار 953 یونٹس تک پہنچ گئی جس کی وجہ ہائبرڈ گاڑیوں کی مضبوط طلب ہے۔

ٹویوٹا موٹرز نے بتایا کہ عالمی سطح پر فروخت میں بھی 2.2 فیصد کمی واقع ہوئی اور فروخت 9 لاکھ 11 یونٹس رہی جو گزشتہ 11 ماہ میں پہلی کمی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک فروخت 2.6 فیصد کمی کے ساتھ 7 لاکھ 69 ہزار 789 گاڑیوں تک رہی جبکہ جاپان میں فروخت میں معمولی 0.2 فیصد کمی کے بعد یہ تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 222 یونٹس رہی۔

مزید خبریں