لاہور۔25دسمبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی کرکٹ اکیڈمی قائم کرکے کوالیفائیڈ کوچز کی زیرنگرانی کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔اس امر کا اظہار پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی نے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمرسے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ سب کے لیے پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں فیوچر سٹارز اکیڈمیز لگائی …
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی کرکٹ اکیڈمی قائم کرکے کوالیفائیڈ کوچز کی زیرنگرانی کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کی جائے گی، عبداللہ خرم نیازی

مزید خبریں
لاہور۔25دسمبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی کرکٹ اکیڈمی قائم کرکے کوالیفائیڈ کوچز کی زیرنگرانی کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔اس امر کا اظہار پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی نے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمرسے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ سب کے لیے پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں فیوچر سٹارز اکیڈمیز لگائی جائینگی جس کا آغاز ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سے کیاجائے گا۔
اکیڈمیز سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئینگے، ان اکیڈمیز کو نیشنل اکیڈمی سے منسلک کیا جائے گا جبکہ اکیڈمیز کے کھلاڑیوں کو اداروں کی ٹیموں میں بھی شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ندیم عمر کی کرکٹ میں خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان کی زیر سرپرستی کراچی میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں،
اس موقع پر ندیم عمر نے کہا کہ ملک بھر میں اکیڈمیز قائم کرنا قابل تحسین اقدام ہے، اس سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئینگے، عبداللہ خرم نیازی ملک میں کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے بہترین اقدامات کر رہے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی امید ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور عبداللہ خرم نیازی کی زیر سرپرستی پاکستان سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو اکیڈمیز میں اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔








