راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):کے آر ایل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں کے آر ایل نے پی ٹی وی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی کے کپتان شامل حسین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم …
کے آر ایل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):کے آر ایل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں کے آر ایل نے پی ٹی وی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی کے کپتان شامل حسین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پی ٹی وی کی ٹیم 40.2 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
شامل حسین 50 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔ دیگر بیٹرز میں عماد بٹ 24، تیمور خان 23 اور محمد محسن 22 رنز بنا سکے۔ کے آر ایل کی جانب سے سفیان مقیم اور احمد حسن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کے آر ایل نے مطلوبہ ہدف 34.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شاہ زیب خان نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ افتخار احمد 25 اور سعد بیگ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پی ٹی وی کی جانب سے فیصل اکرم نے 3 اور علی عثمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہ زیب خان کو مین آف دی میچ اور بیسٹ بیٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ کے آر ایل کے سفیان مقیم بہترین باؤلر جبکہ پی ٹی وی کے محمد تیمور خان بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔ کے آر ایل کے کپتان افتخار احمد کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔








