واشنگٹن۔26دسمبر (اے پی پی):امریکی ریاست آرکنساس میں ایک خوش نصیب نے پاوربال کا 1.8 ارب ڈالر کا انعام جیت لیا جو اب تک جیتا جانے والا امریکا کا دوسرا بڑا لاٹری جیک پاٹ ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاوربال نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ حتمی ٹکٹ فروخت کے بعد پاوربال کا جیک پاٹ 1.817 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو اب تک جیتا …
امریکی شہری نے پاوربال کا 1.8 ارب ڈالر کا انعام جیت لیا

مزید خبریں
واشنگٹن۔26دسمبر (اے پی پی):امریکی ریاست آرکنساس میں ایک خوش نصیب نے پاوربال کا 1.8 ارب ڈالر کا انعام جیت لیا جو اب تک جیتا جانے والا امریکا کا دوسرا بڑا لاٹری جیک پاٹ ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاوربال نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ حتمی ٹکٹ فروخت کے بعد پاوربال کا جیک پاٹ 1.817 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو اب تک جیتا جانے والا ملک کا دوسرا سب سے بڑا لاٹری جیک پاٹ اور رواں برس کا سب سے بڑا پاوربال انعام ہے۔قرعہ اندازی کرسمس کے موقع پر گزشتہ روز شام کو کی گئی ۔
فاتح کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پوری رقم 30 سالانہ اقساط میں وصولی یا ٹیکس سے قبل 834.9 ملین ڈالر کی ایک بار نقد رقم لینے کا انتخاب کرے۔ تاریخ کا سب سے بڑا لاٹری انعام 2.04 ارب ڈالر تھا جو 2022 میں کیلیفورنیا سے ٹکٹ خریدنے والے ایک شخص کو دیا گیا تھا۔ قرعہ اندازی کے جیتنے والے نمبرز 4، 25، 31، 52 اور 59 تھے جبکہ پاوربال نمبر 19 تھا۔پاوربال کے مطابق کرسمس ایو پر اس سے قبل صرف ایک بار 2011 میں جیک پاٹ جیتا گیا تھا جبکہ کرسمس کے دن اب تک چار بار جیک پاٹ نکل چکا ہے۔پاوربال کا آغاز سنہ 1992 میں ہوا تھا۔








