کراچی کے کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیل کرقائدِ اعظم ٹرافی جیتی،عبداللہ خرم نیازی

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر کرکٹ آ پریشنز پاکستان کرکٹ بورڈ عبداللہ خرم نیازی نے کہاہے کہ کراچی کے کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیل کر قائدِ اعظم ٹرافی جیتی ہے جس پر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی ندیم عمراور تمام زونل عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، کراچی کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے شہر کے لوگوں کے لئے ٹورنامنٹ جیتا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ …

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر کرکٹ آ پریشنز پاکستان کرکٹ بورڈ عبداللہ خرم نیازی نے کہاہے کہ کراچی کے کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیل کر قائدِ اعظم ٹرافی جیتی ہے جس پر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی ندیم عمراور تمام زونل عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، کراچی کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے شہر کے لوگوں کے لئے ٹورنامنٹ جیتا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوآرڈینیٹر صدرآرسی اے کراچی اعظم خان کے ہمراہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی آ فس کے دورے کے موقع پر زونل آ فیشلز سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سرپرستی میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔انھوں کہاکہ ملک کے اداروں کوانڈر23 کی کرکٹ ٹیمیں بنانے کا کہا گیا ہے جن کے قومی سطح پر ٹورنامنٹس کرائے جائینگے،اس سے ملک کو ریجنز سے نئے کھلاڑی ملیں گے اورپی سی بی ان کھلاڑیوں کو اکیڈمیز میں تربیت دے گا ۔اس موقع پر زونل عہدیداران نے کراچی میں گرائونڈز کے بارے میں انہیں آ گاہ کیا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کے کھلاڑیوں کو گرائونڈز دستیاب نہیں جس سے شہر کی کرکٹ متاثر ہو رہی ہے ۔

اس موقع پر محمد توصیف صدیقی ایکٹنگ سیکرٹری ،خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آ ر سی اے کے،وصال انصاری اسسٹنٹ سیکرٹری ،سید محمد احمد نقوی اسسٹنٹ سیکرٹری ،محمد رئیس صدر زون تین،مظہر اعوان صدر زون سات،محمد سعید جبار سیکرٹری زون پانچ،افضل قریشی سیکرٹری زون تین،عارف وحید خان سیکرٹری زون ایک،نصرت اللہ سیکرٹری زون دو ،ریحان صدیقی ،اصغر علی خٹک ،شہباز قریشی اور محمد افتخار بھی موجود تھے۔