پاکستان کے صنعتی شعبے میں خوش آئند اور قابلِ ستائش بہتری، سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے اعتماد میں بھرپور اضافہ

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی دانشمندانہ معاشی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کے صنعتی شعبے میں نمایاں اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق صنعتی سرگرمیوں میں تیزی مستحکم معاشی بنیادوں اور سرمایہ کاری کے روشن افق کی نوید دے رہی ہے جو قومی خوشحالی،روزگار کے وسیع مواقع اور معاشی خودمختاری کی جانب ایک …

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی دانشمندانہ معاشی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کے صنعتی شعبے میں نمایاں اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق صنعتی سرگرمیوں میں تیزی مستحکم معاشی بنیادوں اور سرمایہ کاری کے روشن افق کی نوید دے رہی ہے جو قومی خوشحالی،روزگار کے وسیع مواقع اور معاشی خودمختاری کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بڑے پیمانے کی صنعتوں میں مسلسل دوسرے ماہ نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ نے سال بہ سال بنیاد پر 8.3 فیصد شرحِ نمو حاصل کی، جب کہ جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران مجموعی طور پر 5.02 فیصد مستحکم اضافہ سامنے آیا۔اعداد و شمار کے مطابق مختلف صنعتی شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دیکھی گئی ،آٹوموبیل سیکٹر میں 78.89 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس نے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے اعتماد کو نمایاں طور پر بحال کیا۔برآمدی طلب میں اضافے کے باعث گارمنٹس کی پیداوار اکتوبر میں 10.99 فیصد تک پہنچ گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 12.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس میں ڈیزل، جیٹ فیول اور ایل پی جی شامل ہیں۔فوڈ سیکٹر، برقی آلات، ربڑ اور نان میٹلک منرلز کی پیداوار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی، جس سے صنعتی ڈھانچہ مزید مضبوط ہوا۔حکومتی سطح پر ایس آ ئی ایف سی کی جامع سہولت کاری، موثر پالیسی اقدامات اور سرمایہ کار دوست اصلاحات نے صنعتی بحالی کو رفتار دی ہے۔ یہ مثبت رجحانات اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان درست سمت میں گامزن ہے، جہاں صنعتی ترقی نہ صرف قیمتی زرمبادلہ میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ پائیدار معاشی استحکام اور طویل مدتی ترقی کی بنیاد بھی مضبوط کرے گی۔ایس آئی ایف سی کی موثر حکمتِ عملی اور ہمہ گیر اصلاحات پاکستان کی معاشی بحالی کے ٹھوس اور قابلِ اعتماد ثمرات کی عکاسی کرتی ہیں۔

مزید خبریں