لاہور کی ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت سمیت لاہور کی ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے ۔ تعطیلات جمعہ سے شروع ہوکریکم جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ایڈمن جج انسداد دہشت گردی عدالت نے ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے سیشن ججز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، مراسلے کے مطابق تعطیلات کے دوران سیشن ججز بطور ڈیوٹی جج انسداد دہشت گردی …

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت سمیت لاہور کی ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے ۔ تعطیلات جمعہ سے شروع ہوکریکم جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ایڈمن جج انسداد دہشت گردی عدالت نے ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے سیشن ججز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، مراسلے کے مطابق تعطیلات کے دوران سیشن ججز بطور ڈیوٹی جج انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کریں گے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور،قصور اور ننکانہ صاحب کو بھی اپنے اپنے اضلاع میں فوری نوعیت کے مقدمات سننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں