اقوامِ متحدہ کی شام میں مسجد پر حملے کی مذمت

اقوام متحدہ ۔27دسمبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے شام کے شہر حمص میں ایک مسجد پر ہونے والے ’مہلک‘ دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ حملہ جمعے کی نماز کے دوران علی بن ابی طالب مسجد میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کی …

اقوام متحدہ ۔27دسمبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے شام کے شہر حمص میں ایک مسجد پر ہونے والے ’مہلک‘ دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ حملہ جمعے کی نماز کے دوران علی بن ابی طالب مسجد میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کی جانب سے نیویارک میں جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹر ی جنرل ایک بار پھر اس امر پر زور دیتے ہیں کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔ بیان میں ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے اس بات کا بھی نوٹس لیا کہ شامی حکام نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور مجرموں کو جوابدہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔