امریکاکا فی الحال صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔27دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس وقت صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔ تاس کے مطابق امریکی صدر نے نیو یارک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ جہاں انہوں نے اسرائیل کے نقشِ قدم پر چلنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ابھی غور جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ نہیں، سب کچھ زیرِ مطالعہ ہے۔ان کا …

واشنگٹن ۔27دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس وقت صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔ تاس کے مطابق امریکی صدر نے نیو یارک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ جہاں انہوں نے اسرائیل کے نقشِ قدم پر چلنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ابھی غور جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ نہیں، سب کچھ زیرِ مطالعہ ہے۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے صومالی لینڈ کو باقاعدہ طور پر ایک "آزاد اور خودمختار ریاست” کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعے کے روز اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔ اس حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیے پر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، وزیر خارجہ گیڈیون ساعر اور صومالی لینڈ کے صدر عبدالرحمٰن محمد عبداللہی نے دستخط کیے۔ اس اقدام کے تحت مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے، سفیروں کے تبادلے اور سفارت خانے کھولنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔صومالی لینڈ، جو صومالیہ کے شمال مغربی حصے میں بحیرۂ احمر کے ساحل پر واقع ہے، نے 1991 میں یکطرفہ طور پر آزادی کا اعلان کیا تھا، تاہم اب تک اسے بین الاقوامی سطح پر باضابطہ تسلیم نہیں کیا گیا۔