ریو ڈی جنیرو۔28دسمبر (اے پی پی):برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں معروف کوپاکابانا بیچ کے قریب سمندر میں الٹرا لائٹ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ حکام نے بتایا کہ یہ چھوٹا طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے (1530 جی ایم ٹی) سمندر میں گر گیا، بعد ازاں پائلٹ کی لاش پانی سے برآمد …
برازیل کے کوپاکابانا ساحل کے قریب الٹرا لائٹ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

مزید خبریں
ریو ڈی جنیرو۔28دسمبر (اے پی پی):برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں معروف کوپاکابانا بیچ کے قریب سمندر میں الٹرا لائٹ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ حکام نے بتایا کہ یہ چھوٹا طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے (1530 جی ایم ٹی) سمندر میں گر گیا، بعد ازاں پائلٹ کی لاش پانی سے برآمد کر لی گئی تاہم اس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی جس کی تحقیقات متعلقہ حکام کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔یہ واقعہ برازیل کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شہر کے ایک مشہور ساحل کے قریب پیش آیا، جس کے باعث ساحل پر موجود افراد اور راہگیروں کی بڑی تعداد متوجہ ہو گئی۔ تاحال کسی اور جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔








