ریاض۔28دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں منعقد ہونے والے دسویں شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے نے اس سال غیر ملکی تماشائیوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے ، ان میں سیاح اور ثقافتی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والے ہزاروں غیر ملکی شامل ہیں ۔ العربیہ کے مطابق اب تک شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں شرکت کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ایس …
سعودی عرب، شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں ہزاروں غیر ملکی شائقین کی شرکت

مزید خبریں
ریاض۔28دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں منعقد ہونے والے دسویں شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے نے اس سال غیر ملکی تماشائیوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے ، ان میں سیاح اور ثقافتی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والے ہزاروں غیر ملکی شامل ہیں ۔ العربیہ کے مطابق اب تک شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں شرکت کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اونٹ میلہ سعودی عرب کی ثقافت اور ورثے کی سب سے بڑی سرگرمی بن چکا ہے۔اس میلے کے موقع پر لوگوں کو ثقافتی اعتبار سے ایک بڑی تفریح کا موقع ملتا ہے کہ سیاحوں اور ثقافت کے دلدادہ لوگوں کے لیے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں جبکہ مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے اونٹوں کو نمائش کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔اس بارے میں معلوماتی ، تعلیمی پریزینٹیشنز بھی لوگوں کو سعودی ثقافت کے حوالے سے اپنی طرف کھینچنے کا ذریعہ بنتی ہیں جس میں سعودی ثقافت میں اونٹوں کی اہمیت اور کردار کو بھی زیر بحث لایا جاتا ہے۔








