فیصل کریم کنڈی کا قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع قلات میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کو سراہتے ہوئے فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو گورنر آفس سے جاری بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں …

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع قلات میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کو سراہتے ہوئے فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو گورنر آفس سے جاری بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا کر چار بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کیا جو فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مستعدی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر فورسز پر فخر ہے جو مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر محاذ پر ڈٹی ہوئی ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ بیرونی مداخلت اور سرحد پار سے مسلط کی جانے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست، عوام اور سکیورٹی ادارے متحد ہو کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔