جکارتہ۔29دسمبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبہ سولاویسی کے دارالحکومت منادو میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ،جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ شنہوا کے مطابق صوبہ شمالی سولاویسی ریجنل پولیس (پولڈا سولاوت) کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ الامسیہ پی حسیبان نے بتایا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ رات تقریباً 8 بج کر 36 منٹ پر منادو کے ضلع پال دوا کے …
انڈونیشیا کے نرسنگ ہوم میں آتشزدگی، 16 افراد ہلاک

مزید خبریں
جکارتہ۔29دسمبر (اے پی پی):انڈونیشیا کے صوبہ سولاویسی کے دارالحکومت منادو میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ،جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ شنہوا کے مطابق صوبہ شمالی سولاویسی ریجنل پولیس (پولڈا سولاوت) کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ الامسیہ پی حسیبان نے بتایا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ رات تقریباً 8 بج کر 36 منٹ پر منادو کے ضلع پال دوا کے سب ڈسٹرکٹ رانو موت میں واقع علاقے پنتی وردھا دمائی میں نرسنگ ہوم میں پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی منادو سٹی حکومت کی جانب سے 3 فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر قابو پا لیا ۔
آگ لگنے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ نعشوں کی شناخت پولڈا سولاوت کے بھایانگ کارا ہسپتال میں کی جا رہی ہے۔ شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان کے اہلِ خانہ سے مزید رابطہ کیا جائے گا۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو محفوظ بنایا اور ریسکیو کارروائیوں میں مدد کی۔ زندہ بچ جانے والوں کو منادو سٹی ریجنل ہسپتال اور پرماتا بونڈا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی فارنزک ٹیموں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جن میں جائے وقوعہ کا معائنہ اور گواہوں کے بیانات شامل ہیں تاکہ واقعات کے تسلسل اور آگ لگنے کی ابتدائی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔








