پنجاب پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارکردگی رپورٹ جاری، رواں سال 76 ہزار ملزمان گرفتار، 75 ہزار مقدمات درج کئے گئے

لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق رواں سال 2025 میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر01 لاکھ15 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، دھندے میں ملوث 76 ہزار ملزمان گرفتار، 75 ہزار مقدمات درج کئے گیے۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 43 ہزار269 کلوگرام چرس،2279 کلوگرام آئس، 3834 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔9 لاکھ23 ہزار …

لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق رواں سال 2025 میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر01 لاکھ15 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، دھندے میں ملوث 76 ہزار ملزمان گرفتار، 75 ہزار مقدمات درج کئے گیے۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 43 ہزار269 کلوگرام چرس،2279 کلوگرام آئس، 3834 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔9 لاکھ23 ہزار لیٹر شراب اور3089 کلوگرام افیون بھی برآمد کی گئی، صوبائی دارالحکومت میں26 ہزار منشیات فروش گرفتار، 25 ہزار سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔