روسی وزیر خارجہ کا تائیوان کے معاملہ پر چین کی حمایت کا اعادہ

ماسکو۔29دسمبر (اے پی پی):روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک تائیوان کے معاملے پر چین کی حمایت کرے گا ۔روسی خبر رساں ادارے تاس کو انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تائیوان چین کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور روس اس کی چین سے آزادی کے خلاف ہے۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس کا خیال ہے کہ تائیوان کا مسئلہ …

ماسکو۔29دسمبر (اے پی پی):روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک تائیوان کے معاملے پر چین کی حمایت کرے گا ۔روسی خبر رساں ادارے تاس کو انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تائیوان چین کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور روس اس کی چین سے آزادی کے خلاف ہے۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس کا خیال ہے کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور یہ کہ چین کو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا پورا حق حاصل ہے ۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ تائیوان کے معاملے پر اکثر بنیادی حقائق سے ہٹ کر بات کی جاتی ہے، کچھ ممالک ون چائنا پالیسی سے وابستگی کا اعلان کرتے ہوئے حقیقت میں جمود کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں جس کا اصل مطلب ون چائنا پالیسی سے اختلاف ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ تائیوان کو فی الحال بیجنگ کے خلاف فوجی اورسٹریٹجک ڈیٹرنس کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، کچھ مغربی ممالک تائیوان کے پیسے اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند ہیں جبکہ امریکا مہنگے ہتھیاروں کی فروخت سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

روس کی تائیوان کے معاملے میں چین کی حمایت جولائی 2001 میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اچھے پڑوسی اور دوستانہ تعاون کے معاہدے میں شامل ہے ۔ اس معاہدے کے بنیادی اصولوں میں سے ایک قومی اتحاد اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں باہمی تعاون ہے۔ روسی وزیر خارجہ کا یہ بیان روس کی جانب سے وینزویلا کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرنے کے بعد آیا ہے ۔