ریاض۔29دسمبر (اے پی پی):ادارہ امور حرمین نے رمضان المبارک میں افطار کے لئے لائسنس یافتہ کیٹرنگ سروسز سے درخواستیں طلب کر لیں۔ اردو نیوز کے مطابق ادارہ امور حرمین نے گزشتہ روز کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک میں افطار کے لئے ادارے کی جانب سے شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ ادارے نے کہا کہ کارآمد لائسنس رکھنے والی وہ کمپنیاں جن پر کسی قسم …
مسجد الحرام میں افطار کے لئے لائسنس یافتہ کیٹرنگ سروسز سے درخواستیں طلب
ریاض۔29دسمبر (اے پی پی):ادارہ امور حرمین نے رمضان المبارک میں افطار کے لئے لائسنس یافتہ کیٹرنگ سروسز سے درخواستیں طلب کر لیں۔ اردو نیوز کے مطابق ادارہ امور حرمین نے گزشتہ روز کہا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک میں افطار کے لئے ادارے کی جانب سے شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ ادارے نے کہا کہ کارآمد لائسنس رکھنے والی وہ کمپنیاں جن پر کسی قسم کی صحت خلاف ورزی درج نہیں وہ اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے مقررہ ضوابط پرعمل درآمد کرتے ہوئے درخواست 10 رجب بمطابق 30 دسمبر تک جمع کرا سکتی ہیں۔
افطار دسترخوان کےلئے کیٹرنگ کمپنی کو ضمانت دینی ہوگی کہ وہ کم ازکم یومیہ 10 ہزار مقررہ فوڈ پیکٹس فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ واضح رہے زائرین کی سیفٹی یقینی بنانے کے لئے سخت ہیلتھ سٹینڈرز کی پابندی کرتے ہوئے حرمین شریفین کے مختص ایریاز میں افطار پیکٹس تقسیم کئے جاتے ہیں۔ اتھارٹی رمضان سے پہلے ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کرے گی۔ افراد، چیریٹی تنظیموں سے مسجد الحرام میں افطاردسترخوان کا انتظام کرنے کے لئے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔









