اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاکستان پومیرین کلب کے زیراہتمام پانچواں بین الاقوامی پومیرین پجن شو 8 جنوری 2026 کو کلرسیداں میں منعقد ہوگا جس میں پومیرین ،مگ پائی اور ناروچ نسل کے فینسی کبوتر وں کی خوبصورتی کو جانچا جائے گا۔مگ پائی اور ناروچ نسل کے فینسی کبوتروں کی یہ انوکھی نسل ہے جو پاکستان میں بہت کم پائے جاتے ہیں۔ پومیرین کلب کے جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد عرفان علی …
پاکستان پومیرین کلب کے زیراہتمام پانچواں بین الاقوامی پومیرین پجن شو 8 جنوری 2026 کو ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاکستان پومیرین کلب کے زیراہتمام پانچواں بین الاقوامی پومیرین پجن شو 8 جنوری 2026 کو کلرسیداں میں منعقد ہوگا جس میں پومیرین ،مگ پائی اور ناروچ نسل کے فینسی کبوتر وں کی خوبصورتی کو جانچا جائے گا۔مگ پائی اور ناروچ نسل کے فینسی کبوتروں کی یہ انوکھی نسل ہے جو پاکستان میں بہت کم پائے جاتے ہیں۔
پومیرین کلب کے جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد عرفان علی نے بتایا کہ پانچویں بین الاقوامی پومیرین پجن شومیں کبوتروں کی خوبصورتی کو جانچنےکے لئے اومان سے تعلق رکھنے والے معروف بین الاقوامی جج صاحبان علی الجلندانی اور ڈاکٹر عبداللہ الباری تشریف لائیں گے۔میاں محمد عرفان علی نے کہا کہ ہم ڈاکٹر عارف ظفر کے خصوصی تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فینسی کبوتروں کی خوبصورتی کے مقابلے کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پومیرین کلب کے صدر اصغر خٹک نے اس شومیں پورے پاکستان سے خاص طور پر اس مشغلے سے تعلق رکھنے والے تمام شائقین کو شرکت کی دعوت دی ہے۔میاں محمد عرفان نے مزید کہا کہ شو کے آخر میں پوزیشن لینے والے کبوتروں کے مالکان میں شیلڈز تقسیم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بین الاقوامی پو میرین پجن شو نومبر2024 میں راولپنڈی میں منعقد ہو ا تھا جس میں پاکستان بھر سے آئے شائقین نے زبر دست دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ پانچواں بین الاقوامی پومیرین پجن شو آئندہ سال 8 جنوری 2026 کو عبید میرج ہال کلرسیداں میں منعقد ہوگا جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہے۔








